ہندوستان اور پاکستان دوستی کرلیں، محبوبہ مفتی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i309529-ہندوستان_اور_پاکستان_دوستی_کرلیں_محبوبہ_مفتی
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ آپسی تعلقات کو بہتر بنائیں دوستی کی جانب قدم بڑھائیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان دوستی کرلیں، محبوبہ مفتی

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ آپسی تعلقات کو بہتر بنائیں دوستی کی جانب قدم بڑھائیں۔

ہندوستان کے زیرانتظام  کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے کہا کہ سرحد پار پاکستان سے بھی میں گزارش کرتی ہوں اور اپنے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی سے بھی درخواست کرتی ہوں کہ وہ جموں کشمیر کے لوگوں کو اس دلدل سے نکالنے اور ہمارے نوجوانوں کی حفاظت کے لئے آپس میں صلح کریں اور بات چیت،  دوستی کا راستہ اپنائیں۔
انہوں نے یہ بیان اپنے والد اور سابق وزیراعلی مفتی سعید کی برسی کے موقع پر دیا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان سے دوستی کی درخواست پرمبنی محبوبہ مفتی کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب ایک دن قبل ہی بارامولا ضلع کے سوپور نامی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ذریعے کئے گئے دھماکے میں چار پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔
دوسری جانب ہندوستان کے سابق مرکزی وزیرداخلہ پی چدمبرم نے بھی کشمیر کے بارے میں مودی کی حکومت کو نشانے پر لیتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ کشمیر میں عسکریت پسندی اور دراندازی پر قابول پالیا گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کشمیر کے بگڑتے ہوئے حالات پر کنٹرول نہیں کرسکی ہے۔