ہندوستان پاکستان مذاکرات کی بحالی پر زور
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i310697-ہندوستان_پاکستان_مذاکرات_کی_بحالی_پر_زور
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے نئی دہلی اور اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کا عمل بحال کریں۔
(last modified 2025-11-01T10:23:41+00:00 )
Jan ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان پاکستان مذاکرات کی بحالی پر زور

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے نئی دہلی اور اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کا عمل بحال کریں۔

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیر اعلی اور پی ڈی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ہندوستان اور پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ مسائل کے حل کے لئے مذاکراتی عمل بحال کریں اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کریں۔
انھوں نے کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے اور نتیجے میں ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوجی طریقے سے مسئلے کا حل نہں نکل سکتا اور دونوں ملکوں کے چاہئے کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کریں۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ علاقے میں امن کی مکمل بحالی کے لئے نئی دہلی اور سلام آباد کے درمیان مذاکرات شروع کئے جانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں حال ہی میں دونوں ملکوں کے دسیوں فوجی مارے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔