دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر زور
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i310699-دہشت_گردی_کے_خلاف_جنگ_جاری_رکھنے_پر_زور
ہندوستانی فوج کے سربراہ نے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کرنے پر زور دیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر زور

ہندوستانی فوج کے سربراہ نے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کرنے پر زور دیا ہے۔

جنرل بیپن راوت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کیے جانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا مسلسل استعمال کر رہے ہیں۔
ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بیپن راوت کا کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندیاں عائد کی جائیں۔
انہوں نے دو روز قبل دہشت گردی کے خلاف جنگ پر زور دیتے ہوئے ہندوستانی فوج سے کہا تھا کہ وہ کشمیر میں بقول ان کے دہشت گرد گروہوں کی سرکوبی کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں۔
 ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کشمیری تنظیمیں اور خاص طور سے حریت کانفرنس میں شامل جماعتیں، اپنے حقوق کی بالادستی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔