ہندوستان کا اگنی 5 میزائل کا تجربہ
Jan ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
ہندوستان نے جمعرات کے روز پانچ ہزار کلومیٹر کی دوری تک مار کرنے والے اگنی پانچ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
ہندوستانی ذرائع کے مطابق سترہ میٹر لمبا اور پچاس ٹن وزنی یہ میزائل ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
اگنی پانچ میزائل کا ہندوستان کی جانب سے یہ چوتھا تجربہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ہندوستان نے دسمبر دو ہزار سولہ میں اگنی پانچ میزائل کا تجربہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ ہندوستان کی جانب سے اس قسم کے میزائل تجربات پر چین اور پاکستان کی جانب سے ہمیشہ احتجاج کیا جاتا رہا ہے۔