ہندوستان کا اگنی 5 میزائل کا تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i310823-ہندوستان_کا_اگنی_5_میزائل_کا_تجربہ
ہندوستان نے جمعرات کے روز پانچ ہزار کلومیٹر کی دوری تک مار کرنے والے اگنی پانچ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا اگنی 5 میزائل کا تجربہ

ہندوستان نے جمعرات کے روز پانچ ہزار کلومیٹر کی دوری تک مار کرنے والے اگنی پانچ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

ہندوستانی ذرائع‏ کے مطابق سترہ میٹر لمبا اور پچاس ٹن وزنی یہ میزائل ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
اگنی پانچ میزائل کا ہندوستان کی جانب سے یہ چوتھا تجربہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ہندوستان نے دسمبر دو ہزار سولہ میں اگنی پانچ میزائل کا تجربہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ ہندوستان کی جانب سے اس قسم کے میزائل تجربات پر چین اور پاکستان کی جانب سے ہمیشہ احتجاج کیا جاتا رہا ہے۔