ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i310929-ہندوستان_کے_زیر_انتظام_کشمیر_کی_صورتحال_پر_تشویش_کا_اظہار
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے کل میر واعظ عمر فاروق کی رہایش گاہ پر ہونے والے ایک اجلاس میں اور اس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی حکومت کشمیری مسلمانوں کی سرکوبی پرعالمی اداروں میں ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت نے حریت رہنماؤں کے خلاف ہندوستانی انویسٹی گیشن ایجنسی کی چارج شیٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چارج شیٹ میں تمام الزامات جھوٹے ہیں، کشمیریوں کی پر امن جد و جہد کو دہشت گردی سے جوڑنا، کشمیریوں کے قتل عام کے لئے جواز پیدا کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فنڈنگ کیس میں گرفتار تمام افراد کا کوئی جرائم ریکارڈ نہیں۔