اچھے اور برے دہشت گردوں کا فرق خطرناک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i311563-اچھے_اور_برے_دہشت_گردوں_کا_فرق_خطرناک
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اچھے اور برے دہشت گردوں کا فرق خطرناک ہے اس لئے کہ دہشت گردی عالمی چیلنج ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۶:۱۴ Asia/Tehran
  • اچھے اور برے دہشت گردوں کا فرق خطرناک

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اچھے اور برے دہشت گردوں کا فرق خطرناک ہے اس لئے کہ دہشت گردی عالمی چیلنج ہے۔

ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہم تمام افراد ایک فیملی کی طرح ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، فاصلوں میں حائل رکاوٹوں کوختم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے دہشتگردی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی نے دنیا کی تمام قوموں کو نقصان پہنچایا، اچھے اور برے دہشت گردوں کا فرق خطرناک ہے اورسائبر سیکیورٹی اور نیوکلیئر تحفظ بہت اہم ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی علاقائی نہیں، عالمی چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لئےاختلافات ختم کرکے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔