ہندوستان کا یوم جمہوریہ، دس ملکوں کے سربراہوں کی شرکت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i311847-ہندوستان_کا_یوم_جمہوریہ_دس_ملکوں_کے_سربراہوں_کی_شرکت
ہندوستان میں جمعے کو انہترواں یوم جمہوریہ منایاجارہا ہے اس موقع پر دارالحکومت نئی دہلی میں شاندار تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا یوم جمہوریہ، دس ملکوں کے سربراہوں کی شرکت

ہندوستان میں جمعے کو انہترواں یوم جمہوریہ منایاجارہا ہے اس موقع پر دارالحکومت نئی دہلی میں شاندار تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

ہندوستان کے انہترویں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں آسیان تنظیم کے رکن دس ملکوں کے سربراہان مملکت بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
ایسا پہلی بار ہوا ہے جب ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں دس ملکوں کے سربراہان مملکت اور اعلی حکام نےشرکت کی ہو۔
تقریبات کے آغاز میں نو ے منٹ تک جاری فوجی پریڈ کے دوران ہندوستان کے صدر رام ناتھ کوند نے سلامی لی اور ان کے ساتھ اسٹیج پر آسیان کے دس ملکوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر آسیان کے دس ملکوں کے سربراہوں اور اعلی حکام کی موجودگی میں جہاں ہندوستان کی گنگاجمنی تہذیب کا جلوہ رہا ، وہیں آسیان کے ملکوں کی تہذیب و ثقافت کی بھی جھلک دکھائی دی۔
اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے نئی دہلی میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔