ہندوستان کے زیر انتطام کشمیر میں یوم سیاہ اور عام ہڑتال
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i311849-ہندوستان_کے_زیر_انتطام_کشمیر_میں_یوم_سیاہ_اور_عام_ہڑتال
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں یوم سیاہ اور عام ہڑتال کے باعث کاروربار زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتطام کشمیر میں یوم سیاہ اور عام ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں یوم سیاہ اور عام ہڑتال کے باعث کاروربار زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ہمارے نمائندہ سری نگر کے مطابق ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہڑتال رہی اور تعلیمی ادارے و کاروباری مراکز بند رہے۔کشمیر کی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے ہندوستان  کے یو م جمہوریہ کے موقع پر کشمیری عوام سے یوم سیاہ منانے اور عام ہڑتال کرنے کی اپیل کی تھی۔ہندوستان کے زیر انتطام کشمیر کی انتظامیہ نے وادی بھر میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی رکھی ہے اور احتجاج روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرنے کے علاوہ سری نگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر بھی پابندی عائد کردیتاحال کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔