ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہڑتال
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i312111-ہندوستان_کے_زیرانتظام_کشمیر_میں_ہڑتال
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہندوستانی سیکورٹی فورس کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے واقعے کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہڑتال

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہندوستانی سیکورٹی فورس کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے واقعے کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی۔

ہمارے نمائندہ سری نگر کے مطابق ہڑتال کے سبب پوری وادی میں معمولات زندکی ٹھپ ہوگئے ہیں اور سڑکیں سنسان پڑی رہیں۔

کشمیر کی کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے مذکورہ واقعے کے خلاف عوام سے ہڑتال اور مظاہروں کی اپیل کی تھی۔

مقامی انتظامیہ نے حالات پر قابو پانے اور مظاہروں کو روکنے کے لیے سری نگر اور جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورس کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے۔

جنوبی کشمیر کے علاقے شوپیاں سیمت بعض علاقوں میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے جس کے سبب لوگوں کو رابطوں میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

گزشتہ روز شوپیاں میں ہندوستانی فوج نے پولیس آپریشن میں تین کشمیریوں کے مارے جانے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔