ہندوستان کی لوک سبھا میں بجٹ بل پیش
Feb ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۳:۰۳ Asia/Tehran
ہندوستان کی این ڈی اے حکومت نے جمعرات کے روز لوک سبھا مین بجٹ بل پیش کر دیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے جمعرات ے روز اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں آئندہ مالی سال کا بجٹ بل پیش کر دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق پیش کئے جانے کے موقع پر لوک سبھا میں ہنگامہ بھی ہوا۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نیندر مودی کی حکومت نے اس بل کو خوابوں کی تعبیر اور نیو انڈیا کا بل قرار دیا ہے۔
اس بل میں ہندوستان کے صدر، نائـب صدر اور پارلیمانی اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ کئے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ کسانوں کو بھی ترغیب دلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ البتہ حزب اختلاف نے اس بل کو مایوس کن قرار دیا ہے۔