آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نیا نکاح نامہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i313033-آل_انڈیا_مسلم_پرسنل_لاء_بورڈ_کا_نیا_نکاح_نامہ
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے نیا نکاح نامہ متعارف کرادیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نیا نکاح نامہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے نیا نکاح نامہ متعارف کرادیا ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ نے تین طلاق سے باز رکھنے کے لئے نیا نکاح نامہ متعارف کرادیا ہے جس کے مطابق کوئی بھی شخص فی الفور تین طلاق نہیں دے سکتا۔
مسلم پرسنل بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ نکاح نامہ میں تخفیف یا اصلاح کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ کیونکہ حکومت پارلیمنٹ میں تین طلاق دینے والے کو مجرم قراردینے کا بل منظور کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان کی سپریم کورٹ نےگذشتہ برس تین طلاق کے قانون کو ختم کردیا تھا اس کے باوجود مسلمانوں میں تین طلاق کا سلسلہ جاری ہے۔
آل انڈیا پرسنل بورڈ کے ترجمان مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے کہا کہ حکومت کا نیا قانون مسلمانوں کے ذاتی قانون میں مداخلت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کا جائزہ لینے کے لئے نو فروری کو حیدرآباد میں بورڈ کا اجلاس ہونے والا ہے۔