ہندوستان میں ٹرین کی چپیٹ میں آ کر چھے نوجوان لڑکوں کی موت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i315609-ہندوستان_میں_ٹرین_کی_چپیٹ_میں_آ_کر_چھے_نوجوان_لڑکوں_کی_موت
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے مغربی شہر ہاپوڑ کے ریلوے اسٹیشن پر ٹریک پار کرتے وقت چھے نوجوان ریلوے انجن کی چپیٹ میں آ کر ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ٹرین کی چپیٹ میں آ کر چھے نوجوان لڑکوں کی موت

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے مغربی شہر ہاپوڑ کے ریلوے اسٹیشن پر ٹریک پار کرتے وقت چھے نوجوان ریلوے انجن کی چپیٹ میں آ کر ہلاک ہو گئے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر ہاپوڑ میں ریلوے لائن پار کرتے وقت انجن کی چپیٹ میں آ کر چھے نوجوان لڑکوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک نوجوان لڑکا بری طرح زخمی ہو گیا-

خبروں کے مطابق دہلی سے فیض آباد جانے والی پدماوت ایکسپریس ہاپوڑ اسٹیشن پر رکی ہوئی تھی اور کچھ لوگ ریلوے لائن کراس کر رہے تھے اسی وقت دوسرے ٹریک پر اچانک ایک انجن آگیا جس کی چپیٹ میں یہ لوگ آگئے-

پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے- ہلاک ہونے والے سبھی نوجوانوں کی عمریں اٹھارہ سے بیس سال کی ہیں-

خبروں کے مطابق حادثے کا شکار ساتوں دوست پینٹنگ کا کام کرتے تھے انہیں حیدرآباد میں پینٹنگ کا اسائی منٹ ملا تھا جس کے لئے وہ ٹرین میں سوار ہونے کے لئے اسٹیشن پہنچے تھے مگر ٹرین چھوٹ جانے کے بعد وہ سب اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے تھے- یہ سبھی لڑکے ریلوے ٹریک کے پاس بنی کالونی میں ہی رہتے تھے-