ہندوستان میں اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i316105-ہندوستان_میں_اینٹی_ٹینک_گائیڈڈ_میزائل_کا_کامیاب_تجربہ
ہندوستان نے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے -
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ

ہندوستان نے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے -

ہندوستان کے دفاعی تحقیقاتی اور ترقیاتی ادارے ڈی آر ڈی او نے اعلان کیا ہے کہ ناگ نامی اینٹی ٹینگ گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کئے جانے کے بعد اس کو ہندوستان کی مسلح افواج کے حوالے کئے جانے کی تیاری کی جارہی ہے - ہندوستان کی وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا یہ میزائل مختلف فاصلوں سے مختلف متحرک اہداف کو کسی آپریٹر کے بغیر ایک ساتھ نشانہ بناسکتا ہے - ہندوستان کے دفاعی ادارے  ڈی آر ڈی او نے اعلان کیا ہے ناگ نامی اس اینٹی ٹینگ گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ ہوجانے کے بعد ہندوستان نے متحرک اہداف کو نشانہ بنانے والے گائیڈڈ میزائل کی ٹیکنالوجی پوری طرح سے حاصل کرلی ہے - واضح رہے کہ ہندوستان نےگذشتہ اسرائیل کے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل اسپایک کا سودا منسوخ کردیا تھا -