داعش کے ہاتھوں 39ہندوستانی مغویوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i318308-داعش_کے_ہاتھوں_39ہندوستانی_مغویوں_کی_ہلاکت
ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نےکہا ہےکہ عراق میں 39 ہندوستانی مغویوں کوقتل کر دیا گیا ہے۔
(last modified 2025-11-01T10:23:41+00:00 )
Mar ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۷:۲۶ Asia/Tehran
  • داعش کے ہاتھوں 39ہندوستانی مغویوں کی ہلاکت

ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نےکہا ہےکہ عراق میں 39 ہندوستانی مغویوں کوقتل کر دیا گیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق سشما سوراج نے ہندوستانی پارلیمنٹ کو آگاہ کیا کہ کہ داعش کے دہشتگردوں نے2014میں عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل سے ہندوستانی مزدوروں کے ایک گروپ کواغواء کیاتھا۔

اغواء کئے جانے والوں میں بیشتر افراد کا تعلق ہندوستان کی ریاست پنجاب سے تھا انہیں اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ موصل شہر کے کشیدہ حالات کے باعث دوسرے شہر منتقل ہو رہے تھے۔

سشما سوراج نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ دہشتگرد گروہ داعش کی جانب سے ہندوستانی مزدوروں کے قتل کے اعلان کے بعد وزیر برائے ایکسٹرنل افیئرز وجے کمار سنگھ عراق پہنچ چکے ہیں۔