کشمیر میں تشدد بند کیا جائے، محبوبہ مفتی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i324194-کشمیر_میں_تشدد_بند_کیا_جائے_محبوبہ_مفتی
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے وادی میں تشدد ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تشدد بند کیا جائے، محبوبہ مفتی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے وادی میں تشدد ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

محبوبہ مفتی نے تمام فریقوں کے ساتھ مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی مسائل کو فوجی طریقے نہیں بلکہ سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔انہوں نےشوپیاں میں ہندوستانی سیکورٹی فورس کے آپریشن میں متعدد کشمیریوں کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، ہندوستانی رہنماؤں سے اپیل کی وہ کشمیر میں جھڑپوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرائیں۔ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بھی اپنے ایک بیان میں کشمیر کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں ہندوستانی سیکورٹی فورس کے ہاتھوں  عام شہریوں کا قتل کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔واضح رہے کہ پچھلے چند روز کے دوران ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں نیز مظاہرین کے خلاف ہندوستانی سیکورٹی فورس کی مبینہ فائرنگ میں درجنوں کشمیری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔