کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، کئی ہندوستانی شہری ہلاک
May ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
حکومت ہندوستان نے دعوی کیا کہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر پاکستانی فوجیوں کی گولہ باری میں کئی ہندوستانی شہری ہلاک ہو گئے جن میں ایک ہندوستانی فوجی بھی شامل ہے۔
موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی فوجیوں کی جانب سے کی جانے والی گولہ باری میں بائیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان نے دعوی کیا تھا کہ جمعرات کو خان ور میں ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ میں چار عام شہری ہلاک اور نو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
کشمیر کی کنٹرول لائن پر گولہ باری کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے بارہا ایک دوسرے پر کنٹرول لائن پر فائربندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔