ہندوستان: چھتیس گڑھ میں دھماکہ، 6 سیکورٹی اہلکار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i325776-ہندوستان_چھتیس_گڑھ_میں_دھماکہ_6_سیکورٹی_اہلکار_ہلاک
ہندوستان کی ریاست چھتّیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں اس ملک کے کم از کم چھے سیکورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان: چھتیس گڑھ میں دھماکہ، 6 سیکورٹی اہلکار ہلاک

ہندوستان کی ریاست چھتّیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں اس ملک کے کم از کم چھے سیکورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ماؤ نواز باغیوں نے دنتےواڑہ کے علاقے چول نار میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے راستے میں دھماکہ کر دیا جس کے نتیجے میں چھے سیکورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ یہ دھماکہ ایک پل کے قریب ہوا۔
بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے پڑخچے اڑ گئے۔ ماؤ نواز چھاپہ ماروں نے ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں کے ہتھیار بھی لوٹ لئے۔ دو مئی کو چھتیس گڑھ کے علاقے گریا بند ضلعے میں سیکورٹی اہلکاروں پر ہونے والے حملے میں دو سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔