ہندوستان کا ایک اور میزائل تجربہ
Jun ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
ہندوستان نے نے ایک اور اگنی پانچ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کے حامل اگنی پانچ بیلسٹک میزائل کا یہ کامیاب تجربہ، ریاست اوڑیسہ کے ساحل کے قریب جزیرہ عبدالکلام میں کیا گیا۔
ہندوستان نے اس سے قبل جنوری میں پانچ ہزار کلومیٹر سے زائد دوری تک مار کرنے والے اگنی پانچ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
ہندوستان کے دفاعی ترقی و تحقیقاتی ادارے کے اعلی عہدیدار نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستان دس ہزار کلومیٹر کی دوری تک مار کرنے والے میزائل بنانے کی توانائی رکھتا ہے۔
ہندوستان کے میزائل تجربے پر، اس کے پڑوسی ملکوں منجملہ چین اور پاکستان نے احتجاج کیا ہے۔