چابہار کے توسیعی منصوبے کاعنقریب آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i328244-چابہار_کے_توسیعی_منصوبے_کاعنقریب_آغاز
ہندوستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی ایران مخالف نئی پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر آئندہ ہفتے ایرانی بندرگاہ چابہار میں ترقیاتی منصوبے پر کام کا آغاز کردے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • چابہار کے توسیعی منصوبے کاعنقریب آغاز

ہندوستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی ایران مخالف نئی پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر آئندہ ہفتے ایرانی بندرگاہ چابہار میں ترقیاتی منصوبے پر کام کا آغاز کردے گا۔

ہندوستان ٹایمز کے مطابق پورٹس اتھارٹی کے ڈپٹی چیئرمین گوپال کرشنا نے کہا کہ ہم چابہار کو عبوری طور پر آپریشنل کرنے کے لئےآمادہ ہیں اور یہ عمل جلد شروع کردیا جائے گا۔اس سے پہلے ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بھی چابہار ٹرانزٹ معاہدے پر عملدرآمد کی ضرورت پر تاکید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ چابہار کے ترقیاتی منصوبے کو ایٹمی معاہدے سے متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

رواں سال کے آغاز میں صدر حسن روحانی کے دورہ ہندوستان کے موقع پر چابہار بندرگاہ کے شہید بہشتی ٹرمنل کا انتظام ہندوستان کے حوالے کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ سہ فریقی چابہار ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر مئی دوہزار سولہ میں، ایران اور افغانستان کے صدور اور ہندوستان کے وزیر اعظم کے دورہ ایران کے موقع پر دستخط کیے گئے تھے۔ہندوستان چابہار کی بندرگاہ کے ذریعے وسطی ایشیا اور افغانستان تک رسائی حاصل کرے گا۔