چین اور ہندوستان کے سربراہوں کی ملاقات
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پینگ نے شانگھائی سربراہی اجلاس کے موقع پر چندگاؤ میں ملاقات کی ہے-
ہندوستان اور چین کے سربراہوں کی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں نے باہمی تعاون کے متعدد سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں۔
اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے سربراہوں نے ایک مہینے قبل چین کے ہی شہر ووہان میں ہوئی غیر رسمی ملاقات کے دوران کئے گئے فیصلے پر عمل درآمد کی رفتار اور طریقوں کا جائزہ لیا۔ گذشتہ چار برسوں میں نریندر مودی اور جی پینگ کے درمیان یہ چودھویں ملاقات ہے۔
قبل ازیں ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شانگھائی تعاون تنظیم میں ہندوستان کو مکمل رکنیت کا درجہ ملنے بعد اس کے سربراہی اجلاس میں شرکت ان کے لئے بہت ہی دلچسپ ہے۔ ہندوستانی وزیراعظم نے شانگھائی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل راشد علی مویف اور ازبکستان کے صدر سے بھی الگ الگ ملاقات کی۔