چابہار بندرگاہ کو آپریشنل کرنے پر ہندوستان کی تاکید
ہندوستان کے ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود ہندوستان ایران کی چابہار بندرگاہ کا کام دو ہزار انیس تک آپریشنل کر دے گا۔
ہندوستان کے ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ایران کی چابہار بندرگاہ کے آپریشنل اور اس کا باضابطہ افتتاح ہو جانے کے بعد وسطی ایشیا کے ملکوں تک ہندوستان کی رسائی آسان ہو جائے گی-
انہوں نے کہا کہ ایران کی چابہار بندرگاہ عالمی منڈیوں تک بحرہند کے ساحلی ملکوں کی رسائی کے لئے سب سے بہترین اور قریب ترین راستہ ہے اور اس سے ان سبھی ملکوں کی ترقی و خوشحالی میں اضافہ ہو گا-
ایران کی چابہار بندرگاہ کے توسیعی منصوبے کے معاہدے پر دو ہزار سولہ میں ایران، افغانستان اور ہندوستان کے سربراہان مملکت کی موجودگی میں دستخط کئے گئے تھے-
ہندوستان چابہار کے راستے افغانستان اور وسطی ایشیا سے متصل ہو جائے گا اور یہ راستہ ہندوستان کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا-