حکومت ہندوستان پراقلیتوں اور کمزوروں پر ظلم کرنے کا الزام
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i333871-حکومت_ہندوستان_پراقلیتوں_اور_کمزوروں_پر_ظلم_کرنے_کا_الزام
ہندوستان میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس نے نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۴:۲۷ Asia/Tehran
  • حکومت ہندوستان پراقلیتوں اور کمزوروں پر ظلم کرنے کا الزام

ہندوستان میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس نے نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر دلتوں اور سماج کے کمزور طبقے پر ظلم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں دلت، اقلیت اور کمزوروں کو ستایا جارہا ہے اور اگر وہ اس کی مخالفت کرتے ہیں تو ان کو مارا پیٹا جاتا ہے۔

رافیل سودے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پرانے سودے میں ردوبدل کرکے کئی گنا زیادہ قیمت پر رافیل جنگی جہاز کا نیا سودا کرکے ملک کے خزانے کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سودے کا ٹھیکہ حکومت نے ایسی کمپنی کو سونپا ہے جسے دفاع کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔

کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ نریندرمودی صنعت کاروں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں اور اس تعلق سے پارلیمنٹ میں وہ کسی بھی سوال کا جواب دینے کی حالت میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ صنعت کاروں کی وجہ سے ملک کے بینکوں کا 5۔12 لاکھ کروڑ روپے کی رقم غیر فعال اثاثہ (این پی اے) کی شکل میں چلی گئی۔