ہندوستان کی جانب سے اہواز دہشت گردانہ حملے کی مذمت
ہندوستان نے ایران کے شہر اہواز میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
ہندوستان نے 22 ستمبر کو ایرانی شہر اہواز میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی زبردست مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے دہلی میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم دل کی گہرائیوں کےساتھ اسلامی جمہوریہ ایران اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کے جلد روبصحت ہونے کے لئے دعاگو ہیں۔ اس سے قبل پاکستان، لبنان، عراق، شام، روس، چین اور اقوام متحدہ سمیت دنیا کے کئی ممالک نے اہواز دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی تھی۔
واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ الاحوازیہ نے، جسےبرطانیہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے، ہفتے کے روز ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ دیکھنے والے عام شہریوں پر فائرنگ کر دی تھی جس میں کم سے کم پچیس افراد شہید اور ساٹھ دیگر زخمی ہو ئے تھے۔