کشمیر میں تازہ کارروائیوں میں مزید 3 کشمیری ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i338542-کشمیر_میں_تازہ_کارروائیوں_میں_مزید_3_کشمیری_ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تازہ ترین جھڑپوں میں مزید 3 کشمیری ہلاک ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تازہ کارروائیوں میں مزید 3 کشمیری ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تازہ ترین جھڑپوں میں مزید 3 کشمیری ہلاک ہو گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوستانی فوج نے کپواڑہ  اور جموں کے اضلاع میں سرچ آپریشن کےدوران فائرنگ کرکے 3  کشمیریوں کو ہلاک کر دیا۔  فوج کا کہنا ہے کہ کیرن سیکٹر میں حد متارکہ پردراندازی کی کوشش کے دوران 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ جموں میں بین الاقوامی سرحد پر اسی طرح کی کارروائی میں ایک دراندازکو ہلاک کیا گیا۔ تاہم فوج کی جانب سے اسلحہ کی بر آمدگی اور عسکریت پسندوں کی شناخت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ۔