تہران میں پاکستانی سفیر پر حملے کی تردید
تہران میں پاکستان کے سفارت خانے کی طرف سے سفیرِ پاکستان پر حملے کی تردید کی گئی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: ارنا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں سفیرِ پاکستان پر حملے سے متعلق افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔
پاکستانی سفارت خانے نے بیان میں اپنے سفیر عمران احمد صدیقی پر حملے سے متعلق بعض افواہوں کی تردید کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں سوشل میڈیا اور دیگر حلقوں میں اسلامی جمہوریۂ ایران میں پاکستان کے سفیر جناب عمران احمد صدیقی کے بارے میں بعض رپورٹوں کی اشاعت کا علم ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سفارت خانہ ان افواہوں کی تردید کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ سوشل میڈیا پر آنے والی اس طرح کی رپورٹیں پوری طرح سے بے بنیاد ہیں اور ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں کے دوران سوشل میڈیا کے متعدد اکاؤنٹس نے ایک غیر واضح ویڈیو پبلش کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ تہران میں پاکستان کے سفیر پر حملہ کیا گیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel