ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع میں ہندوستان کا عزم
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i340389-ایران_کے_ساتھ_تعلقات_کی_توسیع_میں_ہندوستان_کا_عزم
ایران کے وزیر صحت نے اپنے دورہ ہندوستان کے اختتام پر کہا کہ ہندوستانی حکام ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع میں ہندوستان کا عزم

ایران کے وزیر صحت نے اپنے دورہ ہندوستان کے اختتام پر کہا کہ ہندوستانی حکام ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نے اپنے تین روزہ دورہ ہندوستان کے اختتام پر کہا کہ ہندوستان کے پاس مشرقی ایشیا کے دوسرے ممالک کی طرح تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ  دینے کا مناسب موقع ہے۔

ایران کے وزیر صحت نے نئی دہلی میں منعقدہ ماؤں بچوں کی صحت و تندرستی اور خوراک سے متعلق عالمی اجلاس میں امریکہ کی جانب سے بعض مسائل و مشکلات اور ان کے حل کا جائزہ لیا۔

سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نے ادویات، ویکسین اور خام مواد کے شعبوں میں ہندوستان کو ایک اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپ اور امریکہ کی منڈی میں ہندوستان کی ادویات اور ویکسین کی کافی طلب ہے اور ہم نے بھی صنعتی شعبے میں اس سے استفادہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی بدھ کے روز نئی دہلی میں منعقدہ ماؤں بچوں کی صحت و تندرستی اور خوراک سے متعلق ایک اجلاس میں شرکت کے لئے ہندوستان کے دورے پر نئی دہلی گئے تھے۔