کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ، 5 کشمیریوں کی ہلاکت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں پانچ کشمیری ہلاک ہو گئے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ہفتے کی صبح ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ایک معرکہ آرائی میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق یہ معرکہ آرائی آدھی رات کو راجپورہ نامی گاﺅں میں اُس وقت شروع ہوئی جب سیکورٹی اہلکاروں نے محاصرے کے بعد گھر گھر تلاشی کا آپریشن شروع کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تلاشی آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں اور فورسزکا آمنا سامنا ہوا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔
انتظامیہ نے احتیاطی طور پر ضلع پلوامہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس منقطع کرا دیں۔
جمعے کو بھی کپواڑہ کے علاقے میں ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں حزب المجاہدین کا ایک رکن ہلاک ہو گیا تھا۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی صورت حال کچھ عرصے سے شدید بحرانی بنی ہوئی ہے۔