طلاق ثلاثہ بل لوک سبھا کے بعد اب راجیہ سبھا میں
Dec ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۵:۲۶ Asia/Tehran
ہندوستان میں طلاق ثلاثہ کو مجرمانہ نوعیت کا اقدام قرار دئیے جانے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بل لوک سبھا سے منظور ہونے کے بعد اب کل سوموار کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا(راجیہ سبھا )میں پیش کیا جائے گا ۔
مسلم خواتین(شادی بیاہ میں تحفظ)بل2018کے نام سے سرکار کی طرف سے پیش کیا گیا بل اب سوموار کو راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا تاہم ایوان بالا میں حزب اختلاف کو ہی اکثریت حاصل ہے جبکہ مرکز کی حامی سمجھے جانے والی اے آئی اے ڈی ایم کے نے بھی اس قانون سازی کی مخالفت کی ہے ۔
واضح رہے کہ لوک سبھا میں حزب اختلاف نے یہ موقف اختیار کیا کہ اس بل کو منتخب کمیٹی کو بھیجا جائے ۔
یاد رہے کہ ایک برس قبل بھی اس بل کو لوک سبھا میں منطور کیا گیا تھا لیکن راجیہ سبھا میں حزب اختلاف نے اسے منظور نہیں ہونے دیا۔
ٹیگس