امریکی وسط مدتی انتخابات: الہان عمر لگاتار پانچویں بار انتخاب جیت گئیں
Nov ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
امریکی وسط مدتی انتخابات میں الہان عمر مِنے سوٹا سے پانچویں بار کانگریس کی رکن منتخب ہو گئیں۔
سحرنیو/دنیا: امریکی میڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی ریاست مِنے سوٹا کے پانچویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے ڈیموکریٹ کانگریس رکن الہان عمر نے کامیابی حاصل کر لی۔
الہان عمر نے ریپبلکن امیدوار جان نیگل کو شکست دے کر مسلسل پانچویں بار کامیابی حاصل کی ہے۔ الہان عمر نے 76 اعشاریہ 48 فیصد ووٹ حاصل کیے اور جان نیگل کو صرف 16 اعشاریہ 23 فیصد ووٹ مِل سکے۔
الہان عمر 2019 سے اس حلقے کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
صومالیہ سے پناہ گزیں کی حیثیت سے امریکا آنے والی الہان عمر2017 سے کانگریس کی رکن ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں انہیں اپنے آبائی ملک واپس جانے کے لیے کہہ چکے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس