کشمیر: مسلح جھڑپوں میں 7 ہلاک متعدد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i346287-کشمیر_مسلح_جھڑپوں_میں_7_ہلاک_متعدد_زخمی
کشمیرکے تین مختلف مقامات پر مسلح جھڑپوں میں 6 عسکریت پسند اور ایک 12 سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۹ Asia/Tehran
  • کشمیر: مسلح جھڑپوں میں 7 ہلاک متعدد زخمی

کشمیرکے تین مختلف مقامات پر مسلح جھڑپوں میں 6 عسکریت پسند اور ایک 12 سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جمعرات کی دوپہر سے جمعہ تک تین مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مسلح جھڑپوں میں 6 عسکریت پسند اور ایک 12 سالہ لڑکا ہلاک  اورتین سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ہلاکتوں کے خلاف کشمیری عوام نے زبردست احتجاج کیا، کئی علاقوں میں عوام اور سکیورٹی فورسز کے مابین تصادم ہوا جس میں کئی افراد زخمی ہوئے اور واقعہ کے خلاف ہڑتال کی گئی۔