360 ہندوستانی ماہی گیروں کے بدلے تیرہ پاکستانی قیدی رہا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i349144-360_ہندوستانی_ماہی_گیروں_کے_بدلے_تیرہ_پاکستانی_قیدی_رہا
ہندوستان نے پاکستان کی جانب سے تین سو ساٹھ ماہی گیروں کی رہائی کے جواب میں تیرہ پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۹ Asia/Tehran
  • 360 ہندوستانی ماہی گیروں کے بدلے تیرہ پاکستانی قیدی رہا

ہندوستان نے پاکستان کی جانب سے تین سو ساٹھ ماہی گیروں کی رہائی کے جواب میں تیرہ پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق حکومت ہندوستان نے چار ماہی گیروں سمیت تیرہ پاکستانی شہریوں کو قید کی مدت پوری ہونے کے بعد پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔مذکورہ افراد کو ہندوستانی بارڈر سیکورٹی فورس کے عہدیداروں نے واگہ اٹاری سرحد پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔حکومت پاکستان نےگزشتہ ماہ تین مرحلوں میں، خیر سگالی کے جذبے کے تحت تین سو ساٹھ ہندوستانی شہریوں کو آزاد کردیا تھا جن میں زیادہ تر ماہی گیر تھے۔