وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i349271-وادی_کشمیر_میں_عسکریت_پسندوں_اور_سیکورٹی_فورسز_کے_درمیان_تصادم
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع پلواما میں ہفتے کی صبح سیکورٹی فورس کے اہلکاروں اور مسلح عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع پلواما میں ہفتے کی صبح سیکورٹی فورس کے اہلکاروں اور مسلح عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

سری نگر میں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پلواما کےعلاقے پنزگام میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سرکاری ذرائع نے دعوی کیاکہ سرچ آپریشن کے دوران دونوں طرف سے فائرنگ شروع ہوگئی جس میں دو عسکریت پسند مارے گئے۔ دوسری جانب اننتناگ  کے ایک دیہی علاقے میں بھی ہفتے کی صبح عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا- گذشتہ جمعرات کو بھی پلواما اور شوپیاں میں مسلح عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے درمیان معرکہ آرئی ہوئی تھی جس میں پانچ عسکریت پسند، دو کشمیری شہری اور دو ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے۔