کشمیر میں جھڑپ، کنٹرول لائن پر بارودی سرنگ کا دھماکہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i349447-کشمیر_میں_جھڑپ_کنٹرول_لائن_پر_بارودی_سرنگ_کا_دھماکہ
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دو افراد مارے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • کشمیر میں جھڑپ، کنٹرول لائن پر بارودی سرنگ کا دھماکہ

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دو افراد مارے گئے ہیں۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے سیکورٹی فورس کے اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان یہ معرکہ آرائی ضلع کولگام کے علاقے گوپالپورہ میں سرچ آپریشن کے دوران شروع ہوئی۔
پولیس کے مطابق علاقے میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو عسکریت پسند مارے گئے جن کا تعلق حزب المجاہدین نامی کشمیری تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔
اس واقعے کے بعد حکام نے ضلع کولگام میں انٹرنیٹ سروس پوری طرح معطل کر دی۔
دوسری جانب پونچھ سیکٹر میں کشمیر کی کنٹرول لائن  کے قریب ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں آٹھ ہندوستانی فوجی زخمی ہو گئے۔