ہندوستان کا ایٹمی وار ہیڈز لے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i351156-ہندوستان_کا_ایٹمی_وار_ہیڈز_لے_جانے_والے_بیلسٹک_میزائل_کا_تجربہ
ہندوستان نے پرتھوی ٹو سے موسوم ایٹمی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا ایٹمی وار ہیڈز لے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

ہندوستان نے پرتھوی ٹو سے موسوم ایٹمی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ساڑھے تین سو کلومیٹر کی دوری تک زمین سے فضا میں مار کرنے والے اس بیلسٹک میزائل کا تجربہ، جنوبی ہندوستان کی ریاست اوڑیسہ کے چاندی پور علاقے میں کیا گیا۔
دو انجنوں سے لیس ہندوستان کا یہ میزائل، اینٹی ایر کرافٹ کے حملے سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ میزائل پانچ سو سے ایک ہزار کلو گرام وزنی ایٹمی وار ہیڈز لے جانے کی بھی صلاحت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی ایشیا کے علاقے میں ہندوستان  اور  پاکستان کے درمیان ہتھیاروں کی دوڑ جاری ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے مختلف قسم کے میزائل تجربات کئے جاتے رہے ہیں۔