کرتارپور کوریڈور سے متعلق مذاکرات کے بارے میں ہندوستان کی پاکستان کو پیشکش
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i351278-کرتارپور_کوریڈور_سے_متعلق_مذاکرات_کے_بارے_میں_ہندوستان_کی_پاکستان_کو_پیشکش
ہندوستان نے کرتار پور کوریڈور سے متعلق پاکستان کو نئے دور کے مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • کرتارپور کوریڈور سے متعلق مذاکرات کے بارے میں ہندوستان کی پاکستان کو پیشکش

ہندوستان نے کرتار پور کوریڈور سے متعلق پاکستان کو نئے دور کے مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے پاکستان کو اس سلسلے میں گیارہ سے چودہ جولائی تک مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے۔کرتارپور کوریڈور کے بارے میں دونوں ملکوں کے درمیان چودہ مارچ کو اٹاری میں مذاکرات ہوئے تھے۔پاکستان کے مشرقی علاقے میں واقع کرتارپور گردوارہ تک ہندوستان کے سکھ یاتریوں کی رسائی کے لئے ایک کوریڈور تیار کیا جا رہا ہے جس کے سلسلے میں ہندوستان اور پاکستان کے حکام کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس کوریڈور کے بارے میں ہندوستان کے سکھوں کی جانب سے کافی عرصے سے مطالبہ کیا جا رہا تھا۔