سی پی آئی کے رہنما شمیم فیضی انتقال کرگئے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i351518-سی_پی_آئی_کے_رہنما_شمیم_فیضی_انتقال_کرگئے
ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے معروف رہنما اور سابق ممبر پارلیمنٹ شمیم فیضی انتقال کرگئے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • سی پی آئی کے رہنما شمیم فیضی انتقال کرگئے

ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے معروف رہنما اور سابق ممبر پارلیمنٹ شمیم فیضی انتقال کرگئے ۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شمیم فیضی کا انتقال جمعے کی رات دہلی میں ہوا ۔ شمیم فیضی کینسر میں مبتلا تھے اور آل انڈیا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج تھے ۔سی پی آئی کے رہنما شمیم فیضی نے جمعے کی رات سوا گیارہ بجے اپنے گھر پر آخری سانس لی ۔ شمیم فیضی ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی سی پی آئی کے قومی سیکریٹری تھے ۔ سابق ممبر پارلیمنٹ شمیم فیضی کے انتقال پر سینیئر کمیونسٹ رہنماؤں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔