ہندوستان: دہلی میں بجلی کا کم استعمال ہو تو بجلی مفت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i352762-ہندوستان_دہلی_میں_بجلی_کا_کم_استعمال_ہو_تو_بجلی_مفت
دہلی میں ماہانہ دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لئے بجلی مفت ہوگئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: دہلی میں بجلی کا کم استعمال ہو تو بجلی مفت

دہلی میں ماہانہ دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لئے بجلی مفت ہوگئی ہے۔

دہلی کے وزیر اعلا اروند کیجریوال نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ جو بجلی صارفین ماہانہ دو سو یونٹ سے زائد بجلی استعمال نہیں کریں گے انہیں بل نہیں دینا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ جو گھریلو صارفین دو سو ایک سے چار سو یونٹ تک بجلی استعمال کریں گے انہیں پچاس فیصد سبسیڈی دی جائے گی۔

دہلی کے وزیر اعلی نے بتایا کہ ماہانہ دو سو ایک یونٹ سے چار سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لئے بجلی کی قیمت ساڑھے چار روپئے فی یونٹ ہو گی اور اسی کے ساتھ انہیں پچاس فیصد سبسیڈی بھی دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس فیصلے کا جمعرات کے روز سے ہی اطلاق ہوگا۔