پاکستان کو ہتھیاروں کی فروخت کے امریکی فیصلے پر ہندوستان کو اعتراض
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i352803-پاکستان_کو_ہتھیاروں_کی_فروخت_کے_امریکی_فیصلے_پر_ہندوستان_کو_اعتراض
ہندوستانی وزارت خارجہ نے پاکستان کو ہتھیاروں کی فروخت کے امریکی فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  •  پاکستان کو ہتھیاروں کی فروخت کے امریکی فیصلے پر ہندوستان کو اعتراض

ہندوستانی وزارت خارجہ نے پاکستان کو ہتھیاروں کی فروخت کے امریکی فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ ترجمان رویش کمار کے مطابق پاکستان کو ہتھیاروں کی فروخت کے فیصلے پر ہندوستان کے اعتراض سے نئی دہلی میں امریکی سفیر اور واشنگٹن میں حکومت امریکہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہتھیاروں کی فروخت پر اعتراض کی غرض سے نئی دہلی میں متعین امریکی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب بھی کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ حکومت امریکہ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کو ایک سو پچیس ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اپنے فیصلے سے کانگریس کو بھی آگاہ کردیا ہے۔