مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی امریکی پیشکش پھر مسترد
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i352814-مسئلہ_کشمیر_پر_ثالثی_کی_امریکی_پیشکش_پھر_مسترد
حکومت ہندوستان نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی امریکی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی امریکی پیشکش پھر مسترد

حکومت ہندوستان نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی امریکی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر کے مطابق انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب مائک پومپیو پر واضح کردیا ہے کہ تنازعہ کشمیر پر کوئی بھی بات چیت صرف نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان ہوسکتی ہے۔ 
ہندوستان اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے جمعے کے روز بینکاک میں جاری آسیان کے اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے۔ 
حکومت ہندوستان اس سے پہلے بھی امریکی صدر کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش مسترد کرچکی ہے۔