مدھیہ بردش کی جھڑپوں میں سات ماؤنواز ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i352869-مدھیہ_بردش_کی_جھڑپوں_میں_سات_ماؤنواز_ہلاک
ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک تصادم میں سات ماؤ نواز چھاپہ ماروں کی ہلاکت کی خبر ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • مدھیہ بردش کی جھڑپوں میں سات ماؤنواز ہلاک

ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک تصادم میں سات ماؤ نواز چھاپہ ماروں کی ہلاکت کی خبر ہے۔

ہندوستانی خبررساں ذرائع کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع راج نندگاؤں کے شیر پاؤ اور گوڑا کے جنگلوں کے درمیان ماؤ نواز چھاپہ ماروں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی آر جی اور سی اے ایف کے دستے روانہ کئے گئے۔ راج نند گاؤں کے ڈی ایس پی گورکھ ناتھ بگھیل نے بتایا ہے کہ سیکورٹی دستوں کے پہنچنے کے بعد ماؤ نواز چھاپہ ماروں سے جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ انھوں نے بتایا کہ جھڑپوں میں سات ماؤ نوازوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے ماؤ نوازوں میں چار خواتین اور تین مرد ہیں۔ مسٹر بگھیل کے مطابق اس آپریشن میں پولیس نے ماؤ نواز وں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآ مد کیا جس میں اے کے فورٹی سیون، تھری ناٹ تھری رائفل بارہ بور کی بندوق اور سنگل شاٹ رائفل شامل ہے۔