ہندوستان کا ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i353192-ہندوستان_کا_ایک_جنگی_طیارہ_گر_کر_تباہ
ہندوستان کی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ شمال مشرقی ریاست آسام میں گر کر تباہ ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ

ہندوستان کی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ شمال مشرقی ریاست آسام میں گر کر تباہ ہو گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ سوخو قسم کا یہ جنگی طیارہ ریاست آسام کے شہر تیز پور کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں سوار دونوں ہوا باز زخمی ہو گئے۔

ہندوستان کی فضائیہ کے پاس تقریبا ڈھائی سو سوخو جنگی طیارے موجود ہیں جن میں سے، دو ہزار نو سے دو ہزار اٹھارہ کے دوران دس طیارے گر تباہ ہو چکے ہیں۔

طیارے گر کر تباہ ہونے کی وجہ، انسانی غلطی کے ساتھ ساتھ تکنیکی خرابی بھی بتائی جاتی ہے۔

ہندوستان کی فضائیہ کے پاس روس، برطانیہ اور فرانس کے جنگی طیارے موجود ہیں۔