ہندوستان کا ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ
Aug ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
ہندوستان کی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ شمال مشرقی ریاست آسام میں گر کر تباہ ہو گیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ سوخو قسم کا یہ جنگی طیارہ ریاست آسام کے شہر تیز پور کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں سوار دونوں ہوا باز زخمی ہو گئے۔
ہندوستان کی فضائیہ کے پاس تقریبا ڈھائی سو سوخو جنگی طیارے موجود ہیں جن میں سے، دو ہزار نو سے دو ہزار اٹھارہ کے دوران دس طیارے گر تباہ ہو چکے ہیں۔
طیارے گر کر تباہ ہونے کی وجہ، انسانی غلطی کے ساتھ ساتھ تکنیکی خرابی بھی بتائی جاتی ہے۔
ہندوستان کی فضائیہ کے پاس روس، برطانیہ اور فرانس کے جنگی طیارے موجود ہیں۔