ہندوستان کے سابق وزیر سے سی بی آئی کی تفتیش جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i353848-ہندوستان_کے_سابق_وزیر_سے_سی_بی_آئی_کی_تفتیش_جاری
ہندوستان میں سینیئر کانگریسی رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم سے سی بی آئی کی پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے سابق وزیر سے سی بی آئی کی تفتیش جاری

ہندوستان میں سینیئر کانگریسی رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم سے سی بی آئی کی پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے ۔

ہندوستانی خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق سی بی آئی نے جمعرات کو آئی این ایکس میڈیا سرمایہ کاری معاملے میں گرفتار سابق مرکزی وزیر خزانہ اور سینیئر کانگریسی رہنما پی چدمبرم سے دوسرے دور کی پوچھ گچھ شروع کردی ۔ سی بی آئی نے بدھ کی رات بھی پی چدمبرم سے پوچھ گچھ کی تھی ۔یاد رہے کہ ہندوستان کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے سینیئر کانگریسی رہنما پی چدمبرم کو بدھ کی رات گرفتار کیا تھا ۔گرفتاری سے قبل پی چـدمبر نے بدھ کی رات تقریبا آٹھ بجے کانگریس پارٹی کے ہیڈکوارٹر پہنچ کے پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ انھوں نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ قانون سے بھاگ نہیں رہے ہیں بلکہ سیکورٹی چاہتے ہیں ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ آئی این ایکس میڈیا سرمایہ کاری معاملے میں ان کے یا ان کے خاندان کے کسی فرد کے خلاف چارج شیٹ دائر نہیں کی گئی ہے ۔ اس پریس کانفرنس کے بعد وہ اپنی رہائشگاہ پہنچے ۔جس کے بعد سی بی آئی کی ٹیم نے ان کے گھر پہ چھاپہ مارکے انہیں گرفتار کرلیا ۔