ہندوستان نے پٹھان کوٹ میں اپاچی ہیلی کاپٹر تعینات کردئے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i354482-ہندوستان_نے_پٹھان_کوٹ_میں_اپاچی_ہیلی_کاپٹر_تعینات_کردئے
ہندوستانی فضائیہ نے امریکا کے آٹھ فوجی ہیلی کاپٹروں کو پاکستان کے ساتھ ملحقہ سرحدوں کے قریب تعینات کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے پٹھان کوٹ میں اپاچی ہیلی کاپٹر تعینات کردئے

ہندوستانی فضائیہ نے امریکا کے آٹھ فوجی ہیلی کاپٹروں کو پاکستان کے ساتھ ملحقہ سرحدوں کے قریب تعینات کردیا ہے۔

ہندوستان کے ایئرچیف مارشل بریندر سنگھ دھانوا نے کہا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ نے اے ایچ چونسٹھ اپاچی ہیلی کاپٹروں کو پٹھان کوٹ ایئر بیس پر تعینات کردیا ہے۔انہوں نے کہا یہ ہیلی کاپٹر ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل کو لوڈ اور انہیں فائرکرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ فضا سے فضا میں مارکرنے والے میزائل کو فائر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور الیکٹرانیک وار فی‍ئر میں بھی ان کا بہت اچھے انداز میں استعمال ہوتے ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ میں امریکا کے اپاچی ہیلی کا پٹر کو روس کے قدیمی ہیلی کاپٹر میل ٹوئنٹی فائیو کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔