ہندوستان میں دو امریکی شہریوں کی گرفتاری
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i355034-ہندوستان_میں_دو_امریکی_شہریوں_کی_گرفتاری
ہندوستانی پولیس نے نئی دہلی میں دو امریکیوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں دو امریکی شہریوں کی گرفتاری

ہندوستانی پولیس نے نئی دہلی میں دو امریکیوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

ہندوستانی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ دو امریکی شہریوں کو دارالحکومت دہلی کے سیکورٹی زون اور حساس علاقوں میں ڈرون اڑانے کی بنا پرگرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان دونوں امریکیوں نے پریزیڈنٹ ہاؤس کے علاقے کی ویڈیو فلم بھی بنائی تھی۔
ہندوستان کے قوانین کے مطابق پریزیڈنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ کے اطراف میں کسی طرح کے ڈرون کی پرواز ممنوع  ہے۔