پاکستان نے ہندوستان کے لئے ڈاک سروس بند کردی، ہندوستان کی تنقید
Oct ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
ہندوستان کے مرکزی وزیرقانون روی شنکر پرساد نے ڈاک میل سروس یکطرفہ طور پر بند کردینے کے پاکستان کے فیصلے پر تنقید کی ہے
ہندوستان کے وزیرقانون روی شنکر پرساد نے پیر کو ایک پروگرم میں خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کے ذریعے یکطرفہ طور پر ڈاک میل سروس بند کردینا ڈاک سے متعلق بین الاقوامی یونین کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہندوستان کو اطلاع دئے بغیر ڈاک میل سروس بندکردی ہے - حکومت پاکستان نے اس سے پہلے سمجھوتہ ایکسپریس کو بھی بند کردیاتھا - ہندوستان کی مرکزی حکومت کے ذریعے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے اعلان کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔ جس کے بعد حکومت پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کی سطح کو کم کردیا ۔