مظاہرین کے ساتھ ہندوستانی پولیس کے رویئے کی تحقیق کا مطالبہ
ہندوستان کے قومی انسانی حقوق کمیشن نے این آری سی اور سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ اترپردیش پولیس کے رویّے کی وضاحت طلب کی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے حکام کی جاری کردہ اطلاعات کے مطابق اس ملک میں گذشتہ دو ہفتوں سے جاری مظاہروں میں تقریبا بیس مظاہرین پولیس کی براہ راست فائرنگ میں مارے گئے ہیں۔
جبکہ پانچ ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے قومی انسانی حقوق کمیشن نے مظاہرین کے ساتھ پولیس کے جارحانہ رویے کی وضاحت طلب کی ہے۔
ہندوستان کے مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نئے قانون سے مسلمان عملی طور پر دوسرے درجے کے شہری ہوجائیں گے لہذا دونوں قوانین کو منسوخ ہونا چاہئے۔
شہریت ترمیمی قانون سی اے اے کے مطابق پاکستان، بنگلادیش اور افغانستان سے غیرقانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے والے غیرمسلموں کو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلم مہاجرین کو اس سے محروم رکھا جائے گا۔