دہلی میں اسمبلی انتخابات آٹھ فروری کو
دہلی کے اسمبلی انتخابات آٹھ فروری کو ہوں گے ۔
ہندوستانی خبررساں اداروں کے مطابق ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں دہلی اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ۔ انھوں نے بتایا کہ دہلی میں ریاستی اسمبلی کے الیکشن میں آٹھ فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور گیارہ فروری کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر نے اس پریس کانفرنس میں بتایا کہ الیکشن کا نوٹیفکیشن چودہ جنوری کو جاری کیا جائے گا اور پرچہ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ایک جنوری ہوگی ۔ انھوں نے بتایا کہ بائیس فروری کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور امیدوار چوبیس جنوری تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہلی میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی دہلی میں مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔