ہندوستان، ایک دن میں بارہ ہزار کورونا کیسز
ہندوستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسزمیں کافی تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کے سب سے زیادہ 11929 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
ہندوستان میں روز بروز کورونا وائرس کی وجہ سے صورت حال دن بہ دن بدتر ہوتی جا رہی ہے اور متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد میں تقریبا ہر روز ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔
صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11929 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 320922 ہو گئی ہے۔
اس دوران 311 لوگوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 9195 ہو گئی ہے۔ جبکہ اس وبا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 162379 ہو گئی ہے۔
ریاست مہاراشٹر جو کورونا سے ملک میں سب سے زیادہ ماتثر ہے، وہاں کورونا مریضوں کی کل تعداد 104568 اور جبکہ 3830 افراد اب تک اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔